Announcement

March 10, 2019

Announcement / اہم اعلان

کل یعنی مورخہ 9 مارچ 2019ء کو نئے افق گروپ آف پبلیکیشنز(آنچل، حجاب، نئے افق) کے گروپ ایڈیٹر جناب طاہر قریشی صاحب کی جانب سے فیس بُک پر ایک پوسٹ شائع کی گئی، جس میں انہوں نےانٹرنیٹ پر موجود غیر قانونی طور پر ان کے رسائل و جرائد شائع کرنے والی ویب سائٹس اور بلاگز وغیرہ اوران کے خلاف کی جانے والی کاروائی کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے ایسی غیر قانونی اشاعت کی وجہ سے ناشرین اور مصنفین کو ہونے والے نقصانات کا بھی ذکر کیا کہ کیسے ان حالات میں اشاعتی اداروں اور مصنفین کو شدید مُشکلات کا سامنا ہے۔

چنانچہ اس سلسلے میں قانونی تقاضوں کو نبھاتے ہوئے ہم نے تمام رسائل و جرائد اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیے ہیں، اور آئندہ ہم کوئی بھی رسالہ یا جریدہ متعلقہ ادارے کی اجازت حاصل کیے بغیر اپلوڈ نہیں کریں گے۔ بلکہ کوشش کریں گے کہ ہمارے صارفین کےلیے ہم متعلقہ اداروں سے رسائل کی انٹرنیٹ پر اشاعت کے لیے جُملہ حقوق حاصل کریں اور آپ خواتین و حضرات کے لیے گراں قدر قابلِ مُطالعہ مواد پی ڈی ایف کی شکل میں فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ  ماضی میں اپنی ویب سائٹ پر ایسی تمام غیر قانونی اشاعت کے  لیے ہم اشاعتی اداروں سے شرمندہ ہیں اورنیک نیتی سے معافی کے طلبگار ہیں۔ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سراسرایک غیر  قانونی اور غیر اخلاقی فعل تھااور اب ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ اپنے ذاتی مفاد اور بظاہر قارئین کی سہولت کے لیے ہماری اس اشاعت سے دراصل اشاعتی اداروں ، مطالعاتی ادب اور ہمارے اردو ادب کے مصنفین کو نُقصان پہنچتا ہے جس کے  لیے ہم بحیثیت ایک فرد یا پوری قوم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

قارئین سے التماس ہے کہ اگر آپ اچھامواد پڑھنا چاہتے ہیں اوراردو ادب کی مزید ترقی کاخواہاں ہیں تو براہ کرم ہمارے اشاعتی اداروں کو سپورٹ کریں اور رسائل خرید کر پڑھیں اور اشاعتی ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔

مِنجانب اُردوجیم ڈاٹ کام

5 Comments

  • Farhan March 11, 2019 at 12:33 pm

    Ap ki bat to theak hai but ap kosish karen k ap ko jumla haqooq mil jayn taky hum ap say dobarah pehly ki tarha mustafeed ho saky

    • admin March 11, 2019 at 12:47 pm

      جی انشاءاللہ! اس بارے میں کوششیں جاری ہیں۔ بلکہ ہمارا پرل پبلیکیشنز (دوشیزہ اور سچی کہانیاں) سے معاہدہ بھی ہونے جا رہا ہے اس ضمن میں۔

  • Roohi March 14, 2019 at 5:12 pm

    Aoa
    Jo log out of country rehty gain in k liye ye digest khareedny ka imkan nahi hai. WO log to internet se hi perh salty hain. Wo log kia karain?

    • admin March 14, 2019 at 6:04 pm

      وعلیکم السلام!
      ہم کوشش کریں گے کہ تمام پبلشرز سے رابطہ کر کے ان سے انٹرنیٹ پر اپلوڈنگ کے حقوق حاصل کریں۔
      بلکہ ہم نے دوشیزہ اور سچی کہانیاں کے لیے حقوق حاصل کر لیے ہیں اور ایک معاہدے کے تحت ہمیں یہ دونوں ڈائجسٹس ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
      آپ سائٹ پر رجسٹر ہو کر دوشیزہ اور سچی کہانیاں پڑھنے کے کیے ممبرشپ خرید سکتی ہیں۔
      https://www.urdugem.com/arm_register

    • admin March 14, 2019 at 6:06 pm

      دوسرے ڈائجسٹوں کے حقوق کے لیے بھی ہم متعلقہ پبلشرز سے رابطے کی کوشش کریں گے اور انشاءاللہ جلد ہی دوسرے ڈائجسٹوں کے سلسلے میں بھی خوشخبری سنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *